انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ، اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی ، ثمینہ گھرکی

انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ، اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی ، ثمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بعض جمہوریت دشمن عناصر ملک میں ماوورائے آئین اقدامات کی سازش کر رہے ہیں ، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں الیکشن کے جمہوری عمل کو التوامیں ڈالا جائے اور پھر اس کا تمام ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈال دیا جائے۔لیکن ان تمام سازشیوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔آئندہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور پیپلز پارٹی ان میں بھاری اکثریت سے جیت کر ایک مرتبہ پھر وفاق اور صوبوں میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائےگی۔وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کےلئے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح طور پر کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے ۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور الیکشن سے پچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے اس ملک کومتفقہ آئین دیا اس لئے اب یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اس آئین کے تحت ملک میں مقررہ وقت پر الیکشن نہ کروائیں ، انہوں نے کہا کہ البتہ کچھ آمریت نواز اورآئین دشمن طاقتیں الیکشن کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر سازشیش کر رہی ہیں لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -