انتخابات قریب آنے پر پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں بڑھ گئیں ، چودھری ظہیر

انتخابات قریب آنے پر پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں بڑھ گئیں ، چودھری ...

  



لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ، اس کے کارکن اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین شوکت بسرا کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں امید واروں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے صوبائی حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں بھی بڑھ گئی ہیں گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں پارٹی عہدیداروں اور اخبارنویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ صاف ستھر ی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ریاستی طاقت کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے والے اقتدار سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتے رہے ہیں وہ اپنے ماضی سے کچھ سیکھیں، چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے سے انکار کرنے والے پاکستان مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی اس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مسلسل ساڑھے چار سال سے صوبائی حکمران کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...