ملک ریاض سمیت 9 افراد کے اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی

ملک ریاض سمیت 9 افراد کے اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی

  



راولپنڈی (آئی این پی ) انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت نے بحریہ ٹاون کے روح رواں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض سمیت 9افراد کے 14 سو کنال اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت عدالت عالیہ میں دائر رٹ ہونے پرچھ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔پیر کو انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے جب مقدمے کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیاکہ مذکورہ کیس کے بارے میں ملزمان نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ نیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں ابھی دلائل دئیے جارہے ہیں لہذاجب تک ہائی کورٹ میں دائر رٹ کا فیصلہ نہیں ہوجاتا کیس کی سماعت کو ملتوی کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ بالاحکم سناکر سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...