سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے مکمل نہیں کررہی، عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے مکمل نہیں کررہی، عاصمہ جہانگیر

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان افتخار کے کیس میں شعیب سڈل پر مشتمل کمیشن کا قیام کیس کی تفتیش گھر میں کرانے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارسلان کیس کے حوالے سے پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا مگرانکے تحفظات پر غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کو ارسلان کیس میں ملکی اداروں پر اعتماد نہیں تو پھر اس معاملہ کی تفتیش سکارٹ لینڈ یارڈ سے کروا لی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...