سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسلحہ لہرانے پر ایس پی گرفتار

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسلحہ لہرانے پر ایس پی گرفتار

  



 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کور ٹ رجسٹری میں اسلحہ لہرانے والے پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے میرٹ سے ہٹ کر ترقی پانے والے پولیس افسر ان کی سکروٹنی کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے سکروٹنی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سال میں تین ترقیاں ہونے سے تو افسر تین سال میں ہی آئی جی بن جائے گا جس پر عدالت نے آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانے والے تین افسران کو اصل عہدوں پر واپس بھیجنے کا حکم دے دیا ۔اس دوران ایک پروموٹ نہ ہونے والے پولیس افسر مقصود احمد نے اسلحہ لہرانا شروع کر دیا عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی مقصود احمد کو اسلحہ تاننے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...