رودکوہیوں میں طغیانی ،ڈی آئی خان کا پہاڑ پور سے رابطہ کٹ گیا

رودکوہیوں میں طغیانی ،ڈی آئی خان کا پہاڑ پور سے رابطہ کٹ گیا
رودکوہیوں میں طغیانی ،ڈی آئی خان کا پہاڑ پور سے رابطہ کٹ گیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز بارشوں کی وجہ سے نواحی دیہات میں پانی جمع ہوگیا ہے اور پہاڑ پور کے دیہات کا زمینی رابطہ بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے کٹ گیا ہے۔ بارش کے پانی سے کئی مکانات اور رابطہ پل کو نقصان پہنچنے کی طلاعات ہیں۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنیوالے پانی سے برساتی ندی نالوں اور رود کوہیوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ رود کوہیوں سے آنے والا چھبیس ہزار کیوسک سیلابی ریلا وڈور کے علاقے میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...