قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے : فاروق ستار

قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے : فاروق ستار
قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے : فاروق ستار

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ کوئی سیاسی جماعت ملکی مسائل کو تنہا حل نہیں کر سکتی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کاکہنا تھاکہ ملکی مسائل کاحل گول میز کانفرنس میں ہے جس میں ہر سیاسی جماعت کو حصہ لینا چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی استحکام کو قومی ایجنڈے میں سب سے اوپر ہونا چاہیے تاہم نگران حکومت کے قیام کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ بنیادی جمہوری نظام سیاست کی نرسری ہے جبکہ کسی جمہوی حکومت نے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کرائے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...