لیاری میں رینجرز کا آپریشن ، سات ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں آپریشن کے دوران رینجرز نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹارگٹڈآپریشن کیا گیا اور اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے جس کے نتیجے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے سات جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،گولہ بارود اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے۔