بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی اور سکول پر حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی اور سکول پر حملہ
بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی اور سکول پر حملہ

  



بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس چوکی درے پل پر دہشت گردوں کے دستی بم کے حملے سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ تھانہ میریان کی حدود میں سرکاری پرائمری سکول کی حدود میں بارودی مواد کے دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان ہواتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے دہشت گردوں کے متاثرہ علاقوں کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : بنوں