شرجیل میمن کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

شرجیل میمن کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
شرجیل میمن کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔رانافیض الحسن کی طرف سے دائر کی جانیوالی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ صوبائی وزیراطلاعات نے سات اگست کو سندھ اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس میں ججوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور تضحیک آمیز جملے ادا کیے جو آئین کے آرٹیکل 68کی خلاف ورزی ہیں ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 63جی ون کے تحت شرجیل میمن کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ 62تھرپار کر کی نشست سے نااہل قراردیاجائے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...