سپریم کورٹ اور پولیس میں یہی فرق ہے۔۔۔
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پولیس افسر کے عدالت میں اسلحہ لہرانے کے واقعے کی ابتدائی پولیس رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ اورکہاکہ ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کی رپورٹ جانبدارانہ اور تعصب پرمبنی ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ رپورٹ سے لگتا ہے کہ سب نے طے کر لیا ہے کہ ذمہ دار ڈی ایس پی ملک مقصود ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کی سربراہی میں عدالت نے انکوائری کمیٹی بنا دی جبکہ یہ انکوائری کمیٹی چھ ستمبر کو ر اپنی پورٹ پیش کرے گی۔