ریلوے کی اراضی پر وفاقی ملازمین کے گھر بنیں گے:طالب نکئی

ریلوے کی اراضی پر وفاقی ملازمین کے گھر بنیں گے:طالب نکئی
ریلوے کی اراضی پر وفاقی ملازمین کے گھر بنیں گے:طالب نکئی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے ہاﺅسنگ سردار طالب نکئی نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں پانچ ہزار فلیٹوں کی تعمیر سے متعلق بنائی گئی کمیٹی اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی جبکہ سرکاری ملازمین کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزیدبنائیس ہزار گھروں کی ضرورت ہے ۔ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایاکہ وفاق میں ملازمت کرنیوالے سرکاری ملازم کو رہائش کے مسائل ہیں اور اِس پراجیکٹ کو اُن کے تمام مسائل کو مدنظر رکھ کر شروع کیاگیا۔طالب نکئی کا کہناتھاکہ کمیٹی میں ہاﺅسنگ ، ریلوے اور وزارت خزانہ کے لوگ شامل ہیں جو ہرطرح سے منصوبے کاجائزہ لے رہے ہیں جبکہ مجوزہ منصوبے کے تحت 28بلین کا یہ پراجیکٹ سیکٹر آئی الیون میں ریلوے کی پچا س ایکڑ زمین پر تعمیر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ اسلام آباد میں پچاس ہزار گھروں کی ضرورت کے مقابلے میں اٹھائیس ہزار گھر موجود ہیں تاہم مختلف مقامات پر سرکاری گھروں پر قبضے اور عدالتوں کی طرف سے سٹے آرڈرز کی وجہ سے منصوبے التواءکا شکار بھی ہیں ۔

مزید : رئیل سٹیٹ