بل ادا ہونے پر پاک سیکرٹریٹ کی بجلی بحال

بل ادا ہونے پر پاک سیکرٹریٹ کی بجلی بحال
بل ادا ہونے پر پاک سیکرٹریٹ کی بجلی بحال

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے آئیسکو کو ایک کروڑ 73لاکھ رروپے کی قسط ادا کر دی جس کے بعد آئیسکو نے پاک سیکرٹریٹ کی بجلی بحال کر دی ہے۔

آئیسکو حکام کے مطابق سی ڈی اے نے مزید اقساط جلد جمع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے آئیسکو نے عدم ادائیگی پرپاک سیکرٹریٹ کی بجلی منقطع کر دی تھی جس پر وزیر پانی و بجلی نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید : بزنس