شوکت خانم ہسپتا ل کے خلاف الزامات ، خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کانوٹس

شوکت خانم ہسپتا ل کے خلاف الزامات ، خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کانوٹس
شوکت خانم ہسپتا ل کے خلاف الزامات ، خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کانوٹس

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ یہ لیگل نوٹس سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان کاکہنا ہے کہ خواجہ آصف الزامات کا جواب دینے کے پابند ہیں جبکہ خواجہ آصف الزامات پرغیر مشروط معافی مانگیں ۔ عمران خان کاکہنا ہے کہ خواجہ آصف کے پاس معافی مانگنے کا وقت ہے ۔ اگر انہوں نے اس عرصے میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کریں گے ۔

مزید : قومی