تحریک انصاف کاوزیرستان امن مارچ 6اکتوبرکوہوگا ،محسود قبائل محافظ ہونگے :عمران خان

تحریک انصاف کاوزیرستان امن مارچ 6اکتوبرکوہوگا ،محسود قبائل محافظ ہونگے ...
تحریک انصاف کاوزیرستان امن مارچ 6اکتوبرکوہوگا ،محسود قبائل محافظ ہونگے :عمران خان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ماہ بعد چھ اکتوبر کو وزیرستان امن مارچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ چھ اکتوبر کو اسلام آباد سے روانہ ہونگے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر قیام کے بعد وزیرستان پہنچیں گے۔ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ محسود قبائل کے لوگ بھی ان کی ریلی میں شامل ہوں گے ۔ تحریک انصاف ملک کی پہلی جماعت ہے جو وزیرستان جانے کی جرات کر رہی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اس وقت تک جنگ ختم نہیں ہوگی جب تک قبائلی عوام ساتھ نہیں ہوں گے جبکہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کب ختم ہوگی۔ عمران خان کا کہناتھا کہ جب تک قبائلی عوام کا دباﺅ نہیں ہوگا ڈرون حملے نہیں رکیں گے اور نہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ ختم ہوگی ۔ ان کاکہناتھا کہ جب لاکھوں لوگوں کا قافلہ روانہ ہوگا تو اس کو کوئی نہیں روک سکے گا ۔ایک سوال کے جواب میںعمران خان نے کہاکہ انہیں اوراس قافلے کوکسی قسم کاکوئی خطرہ لاحق نہیں ،محسودقبائل انکے محافظ ہونگے۔

مزید : اسلام آباد


loading...