ناریل کا تیل دانت خراب کرنے والے بیکٹیریا کا دشمن

ناریل کا تیل دانت خراب کرنے والے بیکٹیریا کا دشمن
ناریل کا تیل دانت خراب کرنے والے بیکٹیریا کا دشمن

  



لندن (بیورورپورٹ)برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ناریل کا تیل دانتوں کو خراب کرنے والے بیکٹریا کے خلاف موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ آئرلینڈ میں اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ ناریل کا تیل دانتوں کو خراب کرنے والے بنیادی بیکٹریا کی نشوونما کو روکتا ہے۔ ماہرین نے ناریل ، سبزیوں اور زیتون کے تیل کے دانتوں کے خراب کرنے والے بیکٹریا پر تجربات کئے جن میں یہ ثابت ہوا کہ صرف ناریل کا تیل بیکٹریا کی نشوونما روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...