برطانوی ’بھوکے ننگے ‘ہوگئے

برطانوی ’بھوکے ننگے ‘ہوگئے
برطانوی ’بھوکے ننگے ‘ہوگئے

  



لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں کل وقتی ملازمتیں نہ ملنے کے سبب گزشتہ کساد بازاری کے بعد سے جز وقتی ملازمین کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ ہوچکا ہے ایک نئی جائزہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں 33لاکھ افراد کم روزگاری کاشکار ہیں جو 2008 ءکے اوائل کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے اور دس فیصد سے زیادہ افراد کے پاس پورے وقت کا کام نہیں ہے جب کہ ہر آٹھویں خاتون کے پاس پورے وقت کا کام نہیں ہے۔نیم ہنر مند افراد میں کم روزگارکی صورتحال بہت ہی ابتر ہے جہاں سیلز اور کسٹمر سروسز سے متعلق کام کرنے والے 20 فیصد ورکرز زیادہ گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...