پنجاب ہی نہیں پورے ملک میں نئے صوبے بنائیں جائیں:ن لیگ

پنجاب ہی نہیں پورے ملک میں نئے صوبے بنائیں جائیں:ن لیگ
پنجاب ہی نہیں پورے ملک میں نئے صوبے بنائیں جائیں:ن لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ نوا ز نے قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام اور اور ان کی تعداد کے تعین کے حوالے سے نیا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ نوازپنجاب کو تقسیم کرنے کیلئے قائم کمیشن کو نہیں مانتی۔ جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے پر کوئی اختلاف نہیں تاہم صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ ان کاکہناتھا پنجاب کو تقسیم کرنے کیلئے تو کمیشن بنایا گیا تاہم فاٹا اور ہزارہ پر پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نواز لیگ کو نیچا دکھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھیل نہ کھیلے۔وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تقسیم کیلئے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی دو قراردادوں کے بعد کمیشن بنایا گیا مسلم لیگ نواز کو اس پر اعتراض ہے تو سننے کو تیار ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساجد احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے حکومت سے اصولوں کی بنیاد پر علیحدہ ہو سکتے ہیں۔نواز لیگ کے رہنما انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حکومت کی بد انتظامی اور کرپشن سے اختلاف ہے تو حکومت سے باہر آکر بات کی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -