رکشہ ڈرائیو روں کاتیل وگیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) رکشہ ڈرائیوروں نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاہور پریس کلب کے مظاہرمیںحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ ورنہ رکشہ ڈرائیوروں کے گھرانے فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے یہ سواری مشکل ہوجائے گی جس سے ان کے روزگار پر بھی برا اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے حالیہ اضافے کو واپس نہ لیا تو وہ ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔