خیبر ایجنسی میں ایک من دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی پکڑی گئی

خیبر ایجنسی میں ایک من دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی پکڑی گئی
خیبر ایجنسی میں ایک من دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی پکڑی گئی

  



پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی قبضے میں لے کر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ عسکری حکام کے مطابق گذشتہ شب خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غریزہ میں سڑک کنارے مشتبہ گاڑی کی نشاندہی کی گئی ، جس پر علاقے میں ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل ٹیم طلب کی گئی جس نے گاڑی میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کی تصدیق کی اور بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق گاڑی سے 40 کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ملا ہے، سکیورٹی فورسز مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

مزید : پشاور


loading...