کوئی سیاسی جماعت ملک کو درپیش خطرات پر بولنے کوتیارنہیں :الطاف حسین

کوئی سیاسی جماعت ملک کو درپیش خطرات پر بولنے کوتیارنہیں :الطاف حسین
کوئی سیاسی جماعت ملک کو درپیش خطرات پر بولنے کوتیارنہیں :الطاف حسین

  



لندن(مانیٹر نگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ایم کیوایم کی مدد کریں۔ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ ملک اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہے لیکن کوئی سیاسی جماعت بولنے کیلئے تیارنہیں۔ بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کے کھیل میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ تاکہ ظلم کے نظام کاخاتمہ اور انصاف کا نظام قائم ہو۔

مزید : کراچی


loading...