حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کا ن لیگ سے قومی یکجہتی کے لیے تعاﺅن جار ی رکھنے پراتفاق

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کا ن لیگ سے قومی یکجہتی کے لیے تعاﺅن جار ی رکھنے ...
حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کا ن لیگ سے قومی یکجہتی کے لیے تعاﺅن جار ی رکھنے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کو درپیش مسائل کے حل اور قومی یک جہتی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔یہ اتفاق رائے ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری اور طاہر حسین مشہدی پر مشتمل تین رکنی وفد نے پنجاب ہاوس ن لیگ کے راہنماوں اسحاق ڈار، پرویز رشید اور سردار مہتاب عباسی سے ملاقات میں کہا گیا جس میں ملک کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات اور قومی مسائل کے حل کے لیے قومی اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسئلے کے حل انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے حکومت کے اندر رہتے ہوئے ایک دانا دوست کی حیثیت سے حکومت کو ہر موڑ پر مشورہ دیا ہے۔ ملاقات میں الطاف حسین کا نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا جبکہ ن لیگ کو نائن زیرو دورے کی دعوت بھی دی گئی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف ڈیڑھ سال قبل قومی چارٹر کی بات کر چکے ہیں۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ کے قومی مسائل پر خیالات یکساں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کی خود مختاری اور سلامتی کے مسئلے پر ن لیگ نہ پہلے پیچھے ہٹی نہ آئندہ ہٹے گی جبکہ قومی سلامتی کے لیے ہر جماعت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -