مخدوم شہاب اورموسیٰ گیلانی روپوش،اہم شخصیات پر پناہ دینے کاشُبہ

مخدوم شہاب اورموسیٰ گیلانی روپوش،اہم شخصیات پر پناہ دینے کاشُبہ
مخدوم شہاب اورموسیٰ گیلانی روپوش،اہم شخصیات پر پناہ دینے کاشُبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرمخدوم شہاب الدین اور موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، ملتان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں جبکہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر مخدوم شہاب الدین اورعلی موسی گیلانی نے روپوش ہو کر اپنے تمام رابطے بھی منقطع کر دیئے ہیں۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق مخدوم شہاب الدین نے گزشتہ روز گرفتاری دینے پررضامندی ظاہر کیا تھی تاہم وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین نے تفتیشی ٹیم سے آج تک کوئی رابطہ نہیں کیااوران کے تمام رابطہ فونز بھی بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات نے پناہ دے رکھی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں ملزمان ملک سے باہر بھاگنے کیلئے کوشاں ہیںجبکہ اے این ایف ذرائع نے تمام ایئرپورٹس اور دیگر ذرائع کو ان کی گرفتاری کیلئے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

مزید :

قومی -