پی ایس اوکے لیے 10ارب روپے پیپکو کو دیدیے گئے

پی ایس اوکے لیے 10ارب روپے پیپکو کو دیدیے گئے
پی ایس اوکے لیے 10ارب روپے پیپکو کو دیدیے گئے

  



اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے تیل سے بجلی بنانے کیلئے وزارت پانی و بجلی کو مزید 10 ارب روپے جاری کردیئے ہیں جو پیپکو سے ہوتے ہوئے پی ایس او تک پہنچ جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ یہ رقم بجلی کی سبسڈی کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے اب تک اس مد میں 58 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیںجبکہ اس کا مجموعی بجٹ 120 ارب روپے ہے۔ جولائی اور اگست میں 48 ارب روپے جاری کیے گئے جس سے ساڑھے تین ہزار میگا واٹ اضافی بجلی تیل سے بنائی گئی تاہم اس دوران بجلی کے واجبات کی وصولی صرف 7 ارب روپے بہتر ہوئی ہے۔

مزید : بزنس


loading...