گوادر پورٹ کے حصص چین کو بیچنے کے خلاف درخواست دائر

گوادر پورٹ کے حصص چین کو بیچنے کے خلاف درخواست دائر
گوادر پورٹ کے حصص چین کو بیچنے کے خلاف درخواست دائر

  



لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) گوادر پورٹ کے حصص کی چین کو ممکنہ فروخت رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان نے موقف اختیار کیاکہ پورٹ سنگاپور اپنے 60 فیصد، عقیل کریم 20 فیصد اور نیشنل لاجسٹک سیل بھی اپنے 20 فیصد حصص چین کی ایک کمپنی کو فروخت کر رہے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ گوادر پورٹ کے حصص پر صرف پاکستانیوں کا حق ہے اس لئے ان حصص کو سٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : بزنس


loading...