ٹیکسٹائل اپ گریڈ یشن فنڈ کی منظوری دیدی گئی

ٹیکسٹائل اپ گریڈ یشن فنڈ کی منظوری دیدی گئی
ٹیکسٹائل اپ گریڈ یشن فنڈ کی منظوری دیدی گئی

  



شاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پرٹیکسٹائل اپ گریڈیشن فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔اس فنڈ سے نئی ٹیکسٹائل ملز لگانے والے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 12-2011ءمیں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے لئے سولہ ارب ڈالرز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو حاصل نہیں کیا جا سکا۔اس مدت کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 12 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اپٹما نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ نئے سی این جی سٹیشن کھولنے کی اجازت نہ دی جائے اور ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی فراہمی بلا تعطل ممکن بنائی جائے۔حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل ملز کیلئے لگائے جانے والے گیس انفراسٹرکچرز میں بھی پچاس فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایک سے دو سال کے عرصے میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 20 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گی جو پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث بنے گی۔

مزید : بزنس


loading...