پیٹ پھر پیٹ کے آڑے آگئے

پیٹ پھر پیٹ کے آڑے آگئے
پیٹ پھر پیٹ کے آڑے آگئے

  



لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)آئی جی پنجاب حا جی حبیب الرحمن نے توندیں کم نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔لاہور میں آر پی اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمے میں افسران کی ترقیوں میں کوئی دباﺅقبول نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سات ڈی ایس پیز کو ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیس آفیسرز کو ریگولرائز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سولہ لیگل ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی بھی سو فی صد میرٹ پر کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور لوگوں کو تحفظ دینا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سہیل چٹھہ کو چوالیس پولیس مقابلوں میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری اور ہلاکت پر ایک لاکھ روپے کا کیش انعام بھی دیا۔

مزید : لاہور


loading...