ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،امریکہ ہماراموقف سمجھے :رحمان ملک

ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،امریکہ ہماراموقف سمجھے :رحمان ملک
ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،امریکہ ہماراموقف سمجھے :رحمان ملک

  



اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملکی لیڈر شپ ہر سطح پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتی رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے سخت موقف اپنایا ہے جبکہ اس سلسلے میں امریکی حکام کو چاہیے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سمجھیں۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈین ویزا اگریمنٹ کو جلد بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر حتمی شکل دے دی جائے گی۔ جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو گا۔شوکت بسرا کی ایف آئی آر کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تحقیقات درست نہ ہوئیں تو وزارت کے پاس اختیارات ہیں کہ کسی دوسرے صوبے کے آئی جی سے تحقیقات کروائی جائیں گی۔

مزید : اسلام آباد


loading...