جمہوریت کے دعوے، آمریت پر انحصار ،ضیاءمشرف آمریتوں کابلدیاتی نظام پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم لے آئیں

جمہوریت کے دعوے، آمریت پر انحصار ،ضیاءمشرف آمریتوں کابلدیاتی نظام ...
جمہوریت کے دعوے، آمریت پر انحصار ،ضیاءمشرف آمریتوں کابلدیاتی نظام پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم لے آئیں

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے سابق آمروں ضیاالحق اور پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کو یکجا کر کے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرا دیا ہے ۔اس ضمن میں   سندھ بلدیاتی نظام کا آر ڈیننس  تیار کرلیا گیا ہے جو  کے گورنر عشرت العباد  آج کسی وقت بھی جاری کر دیں گے اور وہ  فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔قانون بنانے کے لیے یہ آرڈیننس   سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔یہ آر ڈیننس پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔آ رڈیننس کے تحت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بر قر ار رکھے جائیں گے اور سیا سی ایڈمنسٹر یٹرز کو کمشنرز کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔کر اچی کے 18ٹاﺅنز کو بحال کیا جائے گا۔پولیس کے محکمے میں کو تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ میونسپل کا رپوریشن ختم کر دیا جائے گا ۔

مزید : کراچی


loading...