آفریدی ٹی 20سیر یز نہیں کھیلیں گے

آفریدی ٹی 20سیر یز نہیں کھیلیں گے
آفریدی ٹی 20سیر یز نہیں کھیلیں گے

  



دبئی(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کے آل راو¿نڈر شاہد آفریدی ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے دبئی میں شروع ہورہی ہے۔شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ پرگیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ گیند لگنے سے شاہد آفریدی کے ہاتھ پر دو ٹانکے آئے ہیں۔ قومی ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ چوٹ کے معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل