تنخواہیں نہ ملنے پر ”چھوٹے “ملازمین کا گلے میں روٹیاں لٹکا کراحتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر ”چھوٹے “ملازمین کا گلے میں روٹیاں لٹکا کراحتجاج
تنخواہیں نہ ملنے پر ”چھوٹے “ملازمین کا گلے میں روٹیاں لٹکا کراحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرگودھا(مانیٹر نگ ڈیسک) محکمہ لائیو سٹاک کے درجہ چہارم کے ملامین نے سرگودھا خوشاب روڈ پر گلے میں روٹیاں لٹکا کراحتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا۔پھر ملازمین ریلی کی شکل میں ڈی سی او آفس پہنچے جہاں انہوں نے دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں جبکہ مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک وہ وفا نہیں ہو سکا۔ وہ قرض اٹھا کر گھر چلا رہے ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -