ڈیز ل کی قیمت کااختیار مارکٹینگ کمپنیوں کو دینے کافیصلہ

ڈیز ل کی قیمت کااختیار مارکٹینگ کمپنیوں کو دینے کافیصلہ
ڈیز ل کی قیمت کااختیار مارکٹینگ کمپنیوں کو دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ اب اوگرا ڈیزل کی قیمتوں کاتعین نہیں کرسکے گی۔اجلاس میں سی این جی کی کٹس پر ڈیوٹی کی کمی مسترد کردی گئی اس کے علاوہ تاجکستان سے تیس ہزارٹن چینی درآمد کرنے کے سفری اخراجات نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔حکومت نے تاجکستان کو درآمد کی جانے والی چینی پر پہلے ہی بین الاقوامی مارکیٹ سے دو ڈالرفی ٹن کم قیمت کم رکھی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی سی پی مزید دس ہزار ٹن چینی خریدے گی، چینی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرخریدی جائیگی اجلاس میں بجلی کےبلزکی وصولی کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا گیا۔

مزید :

بزنس -