پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے گورنر کاوزیراعلیٰ کوخط

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے گورنر کاوزیراعلیٰ کوخط
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے گورنر کاوزیراعلیٰ کوخط

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے میں بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔ لاہور میں چوتھی پاکستان یوتھ کانگرس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اختیارات اور عوام کو اقتدار دینے کے لیے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کا مرکز ہیں نچلی سطح پر نوجوان نسل میں جمہوریت کے فروغ کے لیے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی،عدالت عالیہ اور صدر مملکت کی بھی ہدایت ہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے کرائے جائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صوبائی معاملہ ہے جس کاوفاق کا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن عوام کو آئین کے مطابق ان کے حقوق دینے کے حوالے سے وفاق صوبوں کو متوجہ کرتا رہتا ہے اور اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...