تجارت بڑھانے کیلئے پاک،بھارت قیادت کشمیر کے معاملہ سیاسی بصیر ت استعمال کرے:سلمان شاہ

تجارت بڑھانے کیلئے پاک،بھارت قیادت کشمیر کے معاملہ سیاسی بصیر ت استعمال ...
تجارت بڑھانے کیلئے پاک،بھارت قیادت کشمیر کے معاملہ سیاسی بصیر ت استعمال کرے:سلمان شاہ

  



لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)سٹاک ایکسچینج کے نو منتخب چیئر مین ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے کے لیے کشمیر اور سرکریک سمیت دیگر معاملات کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت کو سیاسی بصیرت سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔چیئر مین لاہور سٹاک ایکسچینج منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تجارتی مراثم بلاآخر بڑھنے ہی ہیں ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی اور بد امنی ختم کرے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے سرمایوں کا روں کا اعتماد بحال کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید : بزنس


loading...