برماکے مسلمان جان بچاکر کراچی پہنچ گئے

برماکے مسلمان جان بچاکر کراچی پہنچ گئے
برماکے مسلمان جان بچاکر کراچی پہنچ گئے

  



کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے باعث سینکڑ وں برمی مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش، بھارت اور پھر وہاں سے کراچی پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے برمی آبادیوں میں رہائش پذیر رشتے داروں کے ہاں پناہ حاصل کر لی ہے۔برمیوں کی اکثریت کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سو کوارٹر، بن قاسم ٹاﺅن، بنگالی پاڑے، ولی گوٹھ، الیاس گوٹھ، چکرا گوٹھ، کورنگی، ناصر کالونی اور کورنگی صنعتی علاقوں میں مچھر کالونی اور کیماڑی میں آباد ہوئی ہے۔کراچی پہنچنے والے برمی مسلمان اپنی گزر اوقات کے لئے نہ صرف مچھلی پکڑنے کا کام کر رہے ہیںبلکہ قالین بافی کے علاوہ کچرا چننے کا کام بھی کر رہے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق برما سے شہر قائد پہنچنے والے برمیوں کا کہنا ہے کہ جب برما میں عزیز اقارب کو قتل کردیا گیا ،گھر بار جلادئے گئے تو انہوں نے جان بچا کر کراچی کا رخ کرلیا۔

مزید : قومی


loading...