اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کے اہم ثبوت حاصل کرلیے

اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کے اہم ثبوت حاصل کرلیے
اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کے اہم ثبوت حاصل کرلیے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفیڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹیکس فورس ( اے این ایف) نے ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ایفیڈرین کیس سامنے آنے سے پہلے ایفیڈرین سمگل کرنے والے دو ملزمان ایران میں پکڑے گئے تھے جنہوں نے دوران تفتیش پاکستان میں اپنے ساتھیوں سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔ اے این ایف نے دونوں سمگلرز کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور ان کی جانب سے کئی گئی کالز کا ٹرانسکرپٹ تیار کر رہی ہے۔ اے این ایف کے مطابق ان ملزمان کی جانب سے سب سے زیادہ کالز پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے پی اے کو کی گئی ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...