بلدیاتی الیکشن صوبوں کی ذمہ داری ہے:کائرہ

بلدیاتی الیکشن صوبوں کی ذمہ داری ہے:کائرہ
بلدیاتی الیکشن صوبوں کی ذمہ داری ہے:کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) اطلاعات و نشریات کے وفاقی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کا معاملہ صوبوں کے پاس چلا گیا ہے جو مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کیلئے بااختیار ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ میں اتحادیوں کی مشاورت کے بعد عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات کی مرکزیت مزید کم ہوگئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عام آدمی کی حکومت اور نظام میں موثر نمائندگی اور شمولیت بلدیاتی انتخابات سے ہوسکے گی جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید :

اسلام آباد -