کالعدم تنظیم کے پانچ کارکنوں کی سندھ میں تلاش

کالعدم تنظیم کے پانچ کارکنوں کی سندھ میں تلاش
کالعدم تنظیم کے پانچ کارکنوں کی سندھ میں تلاش

  



کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کا لعدم تنظیموں کے پانچ کارکنوں کی سندھ میں تلاش شروع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ۔ دنیا نیوز کے مطابق گز شتہ دو سالوں میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارکن کے نام ساجد الحسن،رضوان اوصاف،حسیب جیلانی ،پرویزاور غلام لاسی پنجاب سے لاپتہ ہیں۔مراسلے میں سندھ حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان افراد کی سندھ میں موجو د گی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے سپیشل پولیس برانچ کوان افراد کے جنرل ریکارڈ اور جیلو ں میں موجو دگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کر نے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید : کراچی


loading...