دہشت گر دوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی سز ا ملے گی،الیکٹر انک ریکارڈکو شہادت کادرجہ دینے کافیصلہ

دہشت گر دوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی سز ا ملے گی،الیکٹر انک ریکارڈکو ...
دہشت گر دوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی سز ا ملے گی،الیکٹر انک ریکارڈکو شہادت کادرجہ دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کومالی معاونت روکنے کے حوالے سے قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیاہے جو منظوری کے لئے کل (بدھ کو )وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اینٹی ٹیریرازم ترمیمی بل2012ءکے تحت دہشت گردوں کو ہرقسم کی مالی معاونت کوقابل تعزیرجرم ہوگا۔ جیونیوزکے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی سفارشات پر وزارت قانون نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2012 کاقانونی مسودے کوحتمی شکل دے دی ہے جس میں دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ بارود ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے پر بھی قید اور جرمانے کی سخت سزائیں ہوں گی۔ دہشت گردوں یا شدت پسندوں کو کسی بھی ذریعے سے مالی مدد دینے اور اس کی خاطر اقدامات کرنے پر بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2012 کا مسودہ منظوری کے لئے کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت اجلاس میں توانائی بحران ،ملک کی مجموعی سیاسی وامن وامان کی صورت حال سمیت 12نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا،جبکہ موسمیاتی تبدیلی قومی پالیسی کو بھی منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشتوں میں اضافے کے بل کی منظوری متوقع ہے جبکہ حکومتی اصلاحات کے کمیشن کے قیام حوالے سے بھی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وفاقی حکومت نے قانون شہادت میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ای میل، ایس ایم ایس اور اس طرح کے دیگر الیکٹرونک پیغامات کو بھی شہادت کا درجہ دیا جا سکے گا۔

مزید :

اسلام آباد -