مصباح ”بوڑھے “ہوگئے ،جتنا کھیلنا ہیں”جگرے “سے کھیلیں :وسیم اکرم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی مائیک ہسی کا ریفرل نہ لینا بڑی غلطی تھی جبکہ آفریدی کو اہم میچ میں ون ڈاﺅن بھیجنا درسست فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ آغاز میں بہت آہستہ کھیلے،بڑے میچز میں مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنا چاہئے۔ لیکن مصباح الحق زیادہ عمر کے ہو گئے ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ مزید جتنی بھی کرکٹ کھیلیں ذرا جگرے کے ساتھ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق سے نہ رنز بن رہے ہیں اور نہ فیلڈنگ ہو رہی ہے جبکہ کپتانی میں بھی وہ بہت غلط فیصلے کر رہے ہیں اس لئے انہیں سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ مائیکل ہسی کا ری یو نہ لینا شکست کی وجہ بنا لیکن یہ فیصلہ وکٹ کیپر اور بولر کو کرنا چاہئے تھا۔سابق آل راﺅنڈ نے کہا آفریدی کو ون ڈاﺅن بھیجنا ٹیم مینجمنٹ کی بڑی غلطی تھی، اگر بھیجنا ہی تھا تو کامران اکمل کو تیسرے نمبر پر بھیج دیتے ،آفریدی کو اوپر بھیجا جائے تو انہیں سمجھ ہی نہیں آتی کہ کرنا کیا ہے۔