کافر کہہ کر قتل کے فتوے جاری کرنے والوں کاعوام محاسبہ کریں:نوازشریف

کافر کہہ کر قتل کے فتوے جاری کرنے والوں کاعوام محاسبہ کریں:نوازشریف
کافر کہہ کر قتل کے فتوے جاری کرنے والوں کاعوام محاسبہ کریں:نوازشریف

  



گلگت(مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی اندورنی سیکیورٹی کا نظام بر ی طرح ناکام ہو چکا ہے ۔گلگت میں رہنے والے گیاری سیکٹر کے شہدا کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کر نے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستا ن ملک کا پر امن علاقہ تھا جس کا سکون دہشتگردوں نے تباہ کر دیا ۔نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔جو علماءایک دوسرے کو کافر کہہ کر قتل کے فتوے جاری کرتے ہیں،عوام ان کا محاسبہ کر یں۔

مزید : قومی


loading...