امریکہ سے تعلقات بحال ہوگئے مگرڈرون حملو ں پر شدید اختلافات ہیں:وزیرخارجہ

امریکہ سے تعلقات بحال ہوگئے مگرڈرون حملو ں پر شدید اختلافات ہیں:وزیرخارجہ
امریکہ سے تعلقات بحال ہوگئے مگرڈرون حملو ں پر شدید اختلافات ہیں:وزیرخارجہ

  



برلن (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اورجرمنی نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ٹائم ٹیبل پردستخط کر دیئے ہیں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں تاہم ڈرون حملوں پر اب بھی شدید اختلافات ہیں۔ برلن میں وزیرخارجہ حناربانی کھر نے جرمن ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے ٹائم ٹیبل پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان کو سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ مستحکم افغانستان سے سب سے زیادہ پاکستان کیلئے سود مندکو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور امید ہے کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام خیال کرے گا۔

مزید : اسلام آباد