حکومت اور عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ’سیاسی جرگے‘ کی موجودگی میں ملاقات

حکومت اور عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ’سیاسی جرگے‘ کی موجودگی میں ...
 حکومت اور عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ’سیاسی جرگے‘ کی موجودگی میں ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں نے موجودہ سیاسی حالات کی حل تک بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے ا میر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں قائم کردہ سیاسی جرگے کی موجودگی میں ملاقات کی جس میں معاملات کے حل میں حائل ڈیڈلاک کے خاتمے پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہیں اور بات چیت میں مطالبات اور حالات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے، مزید بات چیت پر اتفق ہوا ہے تا ہم پیشرفت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے کہا کہ بات چیت کا دوبارہ آغاز ہا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد عوام خوشخبری سنیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملک میں رکا ہوا ترقی کا پہیہ دوبارہ سے چل پڑے گا، عوام امید کا کا دامن تھامے رکھیں۔ جرگے کے رکن رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چینی وزیر اعظم کے دورے سے قبل ہی معاملات کے حل کی امید ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -