استعفے کے سوا سب کچھ مان لیا گیا ہے، یہ سب عوام کی وجہ سے ممکن ہوا: عمران خان

استعفے کے سوا سب کچھ مان لیا گیا ہے، یہ سب عوام کی وجہ سے ممکن ہوا: عمران خان
استعفے کے سوا سب کچھ مان لیا گیا ہے، یہ سب عوام کی وجہ سے ممکن ہوا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین عوام کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے مگر یہاں تو انصاف ہی نہیں ملتا کیونکہ ہم بحثیت قوم اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہی نہیں ہوتے، قائد اعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ہم ان کا خواب پورا کرنے نکلے ہیں۔
آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں گھبرائی ہوئی تقریریں کی گئی ہیںاور کہا گیا کہ تھوڑے سے لوگ ہیں اور تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر لوگ نہیں آ رہے تو پھر کنٹینرز اٹھا دیں،لیکن یہ جانتے ہیںکہ اس کے بعد یہاں عوام کا سمندر آ جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت تو پہلے بات چیت پر ہی تیار نہیں تھی، آج بات چیت کر رہی ہے اور دھاندلی کی تحقیقات کے لئے چار حلقے نہ کھولنے والے آج کمیشن بنا کر تحقیقات کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور ذمہ داران کو سزا بھی دیں گے۔ یہ سب آپ لوگوں کے باہر نکلنے کی وجہ سے ہوا ہے، اگر آپ باہر نہ نکلتے تو تو کسی نے اس پر بات بھی نہیں کرنی تھی اور آج یہ ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے کے علاوہ سب کچھ مان لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو طرح کے قوانین ہیں، امیر کو سزا دلوانا ناممکن ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم بدحالی کی انتہاءپر پہنچ چکے ہیں اور کہنے کو یہاں جمہوریت ہے۔ یورپ اور مغربی ممالک میں جمہوریت قائم ہے اور کسی کو انصاف ملتا ہے مگر یہاں آج بھی بادشاہت قائم ہے، جس کے خلاف ہم جدو جہد کر رہیں ہیں، ہمارے عوام کو ان کے حقوق کا پتا چل گیا ہے، اب ریاستی مشینری کو عوام کے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے کیونکہ ہماری تحریک جمہوری پاکستان کی ہے اور عوام کے حقوق کی فراہمی کی بات کرتے ہیںاور یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہو گا جب تک میاں نواز شریف جیسے لوگ حکمران ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -