دھونی ون ڈے میں بھارت کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

دھونی ون ڈے میں بھارت کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

  

برمنگھم( نیٹ نیوز) مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے میچوں میں بھارت کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ دھونی نے اظہرالدین کا ون ڈے کرکٹ میں 90 میچوں میں فتوحات کا ریکارڈ توڑ کر نیا ملکی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔ دھونی نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2007ءمیں دھونی کو ٹیم کی قیادت سونپی تھی، دھونی نے انتہائی شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائی، دھونی اب تک 162 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں بھارتی ٹیم نے 91 میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔ 57 میچوں میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اظہر الدین کو 174 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے جس میں بھارتی ٹیم 90 میچوں میں کامیاب اور 76 میں ناکام رہی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -