ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی شروع

ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی شروع

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کے بتایا کہ تربیتی کیمپ کےلئے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں عمران بٹ، امجد علی، محمد عمران، محمد عرفان، کاشف شاہ، عامر شہزاد، عماد شکیل بٹ ، توصیف احمد، فرید احمد، راشد محمود، رضوان جونیئر، شکیل عباسی، رضوان سینئر، محمد دلبر، شفقت رسول، حسیم خان، عمر بھٹہ، وقاص شریف، مظہر عباس، زاہد اللہ، تصور عباس، فیصل قادر، صہیب اشرف، ارسلان عادل، رانا عمیر، رضوان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے سولہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے، ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -