قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ مردوں کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں میں منفی 45 کلوگرام، 48 کلوگرام، 51 کلوگرام، 55 کلوگرام، 59 کلوگرام، 63 کلوگرام، 68 کلوگرام اور منفی 73 کلو گرام جبکہ خواتین میں منفی 46 کلوگرام، 50 کلوگرام، 54کلوگرام اور منفی 58 کلوگرام کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ تائیکوانڈ مقابلوں میںنفرادی مقابلے، لائٹ ویٹ، ہیوی ویٹ، مکس ڈبلز مقابلے، فیلٹر ویٹ، فلائی ویٹ اور فیدر ویٹ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -