سخت گرمی میں ایوگینی بوچارڈ کا بلڈ پریشر ڈاو¿ن، شکست پر رو پڑیں

سخت گرمی میں ایوگینی بوچارڈ کا بلڈ پریشر ڈاو¿ن، شکست پر رو پڑیں

  

نیویارک( نیٹ نیوز) یو ایس اوپن کے چوتھے راو¿نڈ میں کینیڈا کی ٹینس پلیئر ایوگینی بوچارڈ کا بلڈ پریشر ڈاو¿ن ہوگیا۔سخت گرم موسم میں انھیں روس کی ایکٹرینا ماکارووا کا سامنا کرنے میں کافی مشکل پیش آئی ، اس دوران درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تھا، وہ اس گرمی کو برداشت نہیں کرپائیں اور میڈیکل ٹائم آﺅٹ لیا، ٹرینرز نے فوری طور پر برف کے بیگز کی مدد سے ان کے بازوو¿ں اور ٹانگوں کی سکائی کی جس سے وہ کچھ بہتر ہوئیں۔شکست کے بعد ایوگینی بوچارڈ اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پائیں، ان کے لیے خود کو سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ رواں برس انھوں نے آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنلز میں رسائی پائی جبکہ ومبلڈن میں انھیں رنر اپ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا مگر سال کے آخری گرینڈ سلم میں سفر چوتھے راو¿نڈ میں ختم ہوگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -