انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے

  

برمنگھم( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 133 رنز جبکہ تیسرے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

 واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 5 ستمبر کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -