چار ٹیموں کی ہاکی لیگ آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

چار ٹیموں کی ہاکی لیگ آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چار ٹیموں کی ہاکی لیگ آج شروع نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لیگ میں قومی ٹیم، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور راولپنڈی/ اسلام آباد حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی ٹیم کی پریکٹس کےلئے منعقد کی جا رہی ہے کیونکہ گذشتہ نو ماہ سے قومی ہاکی ٹیم نے غیرملکی دورہ نہیں کیا۔ لیگ کا فائنل میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -